الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق خط لکھنے کی تردید کر دی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزیرِ اعظم کو کوئی خط نہیں لکھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے الیکشن کے لیے فنڈز کے اجراء کا معاملہ ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرنے کا معاملہ ایک بار پھر پارلیمنٹ کے سپرد کر دیا جائے۔
Comments are closed.