بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید اضافہ کر دیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 1.50 فیصد اضافہ کر دیا، اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 8.75 کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں پالیسی ریٹ کے تعین کے لیے بورڈ ممبران نے بحث  کی، جس کےبعد پالیسی ریٹ کا حتمی فیصلہ گورنراسٹیٹ بینک نے کیا۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہاسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 150 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، پالیسی ریٹ 8 اعشاریہ 75 فی صد کر دی گئی۔

خیال رہے کہ مالیاتی پالیسی کوئی مستقل پالیسی نہیں ہوتی، نہ ہی اس سے کسی ملک کی معیشت پر کوئی دور رس اثرات پڑتے ہیں بلکہ یہ ایک عارضی قدم ہوتا ہے۔ مالیاتی پالیسی ضرورت کے تحت بنائی اور لاگو کی جاتی ہے۔

You might also like

Comments are closed.