بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کردیا گیا

لاہور: پنجاب حکومت نے تحریک لیبک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کردیا ہے۔

حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی ختم کرکے انہیں رہا کردیا ہے، ان کی رہائی کوٹ لکھپت جیل سے عمل میں آئی ہے۔ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے سعد رضوی کی رہائی کی سمری وفاقی ریویو بورڈ کو بھیجی تھی۔

تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان نے سعد رضوی کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان نے سعد رضوی کی رہائی کی تصدیق کردی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کچھ دیر بعد ٹی ایل پی مرکز چوک یتیم خانہ پہنچیں گے۔

حافظ سعد رضوی کی رہائی حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان معاہدے کے بعدعمل میں آئی ہے۔

سعد رضوی کو پہلی بار اپریل 2021 میں ایک ماہ کیلئے نظربند کیا گیا تھا، انہیں ڈی سی کے حکم پر نظر بند کیا گیا تھا اور نظر بندی کے دوران سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔

You might also like

Comments are closed.