بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کامیاب: انتخابی اصلاحات ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تحریک منظور

اسلام آباد:  پارلیمنٹ کا کے مشترکہ اجلاس میں حکومت عددی اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب، پارلیمنٹ نے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک منظور کرلی، جس کے بعد اب بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری جاری ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے۔ مشیر وزیراعظم بابر اعوان نے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔ حکومت اور اپوزیشن کے آئینی ماہرین نے اسپیکر ڈائس پر مشاورت کی، جس میں فروغ نسیم، رضا ربانی، اعظم نذیر تارڑ اور شیری رحمان شامل تھے۔ اس دوران انتخابی ترمیمی بل کی تحریک پر گنتی ہوئی، حکومت کے حق میں 221 ووٹ اور مخالفت میں 203 ووٹ ملے،اپوزیشن کے 16 ارکان پارلیمنٹ اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

گنتی کے دوران وفاقی وزیر مراد سعید اور مرتضیٰ جاوید عباسی میں تلخ کلامی ہوئی۔ اپوزیشن نے دھاندلی دھاندلی اور ووٹ چور کے نعرے لگائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ تحریک کے حق میں 221 ووٹ جبکہ تحریک کی مخالفت میں 203 ووٹ ملے، جو گنتی ہوئی ہے، وہ ٹھیک ہوئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.