بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم نے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا سیلاب آرہا ہے، تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جو چیزیں باہر سے مہنگی آتی ہیں ان کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے، پاکستان کو پانی کی ضرورت ہے، آگے پانی کی کمی آنے والی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ لندن فلیٹ چوری کے پیسوں سے بنائے گئی،معلوم نہیں اپوزیشن ووٹنگ کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال سے کیوں ڈرتی ہے؟ اپوزیشن پہلے دن سے حکومت کو گرانا چاہتی ہے،ان کو پانچ سال مکمل ہونے پر اپنی دکانیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں  قانون کی بالادستی ہو  وہاں کبھی غربت نہیں آتی،وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جس کے حکمران  اور وزیر کرپشن کرتے ہوں،تحریک انصاف کے دور میں 1750کلومیٹر سڑکیں بنیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ ن لیگ کے تین سالوں میں 645کلومیٹر سڑکیں بنیں، ن لیگ کے دور سے 53فیصدسستی سڑکیں بن رہی ہیں، وہاں غربت ہوتی ہے جہاں حکمران ملک کا پیسہ چوری کریں،ورلڈ بینک کے مطابق ہمارے دور حکومت میں پاکستان میں غربت کم ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 50سال بعد ملک میں پہلی بارڈیمز بن رہے ہیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سمیت  پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے، چین کی ترقی کا راز ان کی لیڈرشپ کی دور اندیشی ہے،صرف اگلے الیکشن کا سوچنے سے ملک آگے نہیں بڑھتے،ملک تب آگے بڑھتے ہیں جب وہ آنے والی نسلوں کا سوچتے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.