بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سی این جی مزید 10 روپے 30 پیسے کلو مہنگی ہوگئی

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی کی قیمت میں 10 روپے 30 پیسے فی کلو اضافے کا اعلان کردیا۔

ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچا نے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں10 روپے 30 پیسے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ایف بی آر کی جانب سے جی ایس ٹی میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے 5 برآمدی صنعتوں کےلیے درآمدی ایل این جی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن رہنما کے مطابق موجودہ حالات میں سی این جی سیکٹر ٹیکسوں کا مزید بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.