بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن ارکان کے اسپیکر اسد قیصر سے شکوے

اپوزیشن ارکان نے اسپیکر قومی اسد قیصر سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق شکوے کیے ہیں۔

ن لیگ کے رانا ثنا اللّٰہ، پی پی کے خورشید شاہ اور سینیٹر شیری رحمان و دیگر نے اسد قیصر سے شکوے کیے ہیں۔

اپوزیشن ارکان نے کہا کہ حکومت نے پہلے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا اور پھر خود ہی اسے ملتوی کیا۔

وفاقی وزیراعظم سواتی نے کہا ہےکہ کل پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اجلاس کے التوا کی وجہ اپوزیشن سے بات چیت کو بتایا اور پھر حزب اختلاف سے بات کیے بغیر ہی دوبارہ اجلاس بلالیا۔

اپوزیشن ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپوزیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور دیگر متنازع قانون سازی پر مذاکرات کی دعوت دی۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایسی قانون سازی چاہتے ہیں جس سے عوام کا فائدہ ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم آپ کی دعوت پر مشاورت پر راضی ہوئے تو حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلالیا، یہ کس کی توہین ہے؟

اس پر اسد قیصر نے کہا کہ وہ وفاقی وزرا کو بلا کر ابھی بات کرتے ہیں، اتفاق رائے سے قانون سازی ہوتی تو بہتر تھا۔

دوسری طرف وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اسپیکر نے کہا کہ ضابطے کے مطابق اپوزیشن کے خط کا جواب دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.