بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خاکہ بنانے پر محمد رضوان خوش، بچے کا شکریہ بھی ادا کیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین محمد رضوان نے نو عمر بچے کی جانب سے بنائی گئی پینٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان نے بچے کے لیے تعریفی کلمات تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فرحان علی آپ نے شاندار کام کیا ہے، آپ کی محبت اور سپورٹ کا بہت شکریہ۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ فرحان علی آپ گلگت بلتستان کا فخر ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کی ہم شکل خاتون کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

محمد رضوان نے تحریر کیا کہ ’میرا مکمل یقین ہے کہ بچے ہمارے اثاثہ ہیں، بچے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔‘

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس کام سے آپ کو محبت ہے اس کو جاری رکھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.