بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرس گیل پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ، شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل کی ویڈیو شعیب اختر نے شیئر کردی۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شاہد آفریدی، کرس گیل اور شعیب ملک کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ 

ساتھ میں شعیب کہہ رہے کہ وہ آج اپنے پرانے دوستوں کے ہمراہ ہیں اور آج وہ خوب کھائیں گے اور خوب جوسز بھی پئیں گے۔

ساتھ بیٹھے شاہد آفریدی نے شعیب اختر کی شرٹ کو پکڑ کر کہا کہ شکر ہے اس بندے کی شرٹ تبدیل ہوگئی، جلد اس کا رنگ بھی تبدیل ہوجائے۔

شعیب کی شیئر کردہ اس ویڈیو میں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا بھی نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.