اسلام آباد میں سرینا چوک کے سامنے ملک بھر سے آئے تاجروں نے احتجاج کیا ہے۔
آل پاکستان انجمن تاجران سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے خلاف اسلام آباد کے سرینا چوک پر جمع ہوئے۔
دارالحکومت کی انتظامیہ نے سرینا چوک پر کنٹینر کھڑے کردیے اور تاجروں کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔
تاجروں نے آج وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے جاکر احتجاج کا پروگرام بنا رکھا تھا جن کا مطالبہ ہے کہ پوائنٹ آف سیل پرڈیوائس کےقانون کو ختم کیا جائے اور 80 لاکھ تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس کا نظام لاگو کیا جائے۔
اس موقع پر دھرنے سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو 13 جنوری کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات میں پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کا قانون اور جبری ٹیکس ختم کرنا شامل ہے۔
Comments are closed.