بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: بےروزگار نوجوان کی شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں نوجوان نے تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، 27 سال کا زہیر بے روزگار تھا۔

پولیس کے مطابق انچولی کے رہائشی زہیر نے شاپنگ مال کے تیسرے فلور سے چھلانگ لگائی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران وہ ہلاک ہوگیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت محمد فہیم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ 6 بیٹیوں کا باپ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

بتایا جارہا ہے کہ 27 سال کا زہیر انچولی بلاک 20 کا رہائشی اور چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، وہ اور ایک بھائی بہت عرصے سے بےروزگار تھے، جبکہ اس کی والدہ اسکول ٹیچر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.