بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹیم کے سینئر کرکٹرز عبداللّٰہ شفیق کی کارکردگی کے متعرف

بنگلادیش کے خلاف اپنا ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے پاکستانی اوپنر عبداللّٰہ شفیق کی بیٹنگ صلاحیت کے قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی بھی معترف ہوگئے۔ 

چٹاگانگ ٹیسٹ میچ بین الاقوامی ریڈ بال کرکٹ میں اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے عبداللّٰہ شفیق نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ 

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عبداللّٰہ نے اپنا ٹیلنٹ منوایا، انہوں نے تحمل سے اننگز کھیلی۔

چٹا گانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹر عبداللّہ شفیق شاندار اننگز کھیلنے کے بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ عبداللّٰہ شفیق کے لیے اہم بات اس کا بیلنس ہے، وہ گیند کو کافی دیر سے کھیلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو تین دورے سے ساتھ ہے، اس بار چانس دیا، جتنا زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے گا، اس کا کھیل اتنا ہی بہتر ہوگا۔

ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی اظہر علی کا کہنا تھا کہ عبداللّٰہ شفیق کے اعتماد کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ڈومیسٹک کرکٹ میں دیکھ کر اس کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوا تھا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کی جانب سے قومی ٹیسٹ ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف جیت پر مبارکباد دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عبداللّٰہ نے دونوں اننگز میں شاندار بیٹنگ کی، یہ وکٹ بالکل آسان نہیں تھی، بہترین بیٹنگ پر دونوں اوپنرز کو اس کا کریڈیٹ جاتا ہے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری دعا ہے کہ عبداللّٰہ شفیق پاکستان کے لیے لمبا عرصہ کھیلے۔

فواد عالم کا کہنا تھا کہ عبداللّٰہ ٹیلنٹڈ ہے اس لیے پاکستان سے کھیل رہا ہے، ہر پلیئر ایسا ہی ڈیبیو کرنا چاہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.