بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مئی 2021 کے بعد پہلی بار مہنگائی ڈبل ڈجٹ میں چلی گئی۔ ادویات، گھی، کوکنگ آئل، ٹماٹر، بجلی چارجز، موٹر فیول سمیت دیگر اشیاء ضروریہ مہنگی ہوگئی۔

اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 جبکہ نومبر میں مہنگائی 11.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

نومبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی 12 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 10.9 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر دو ہزار اکیس میں مہنگائی کی شرح نو اعشاریہ دو فیصد رہی، گزشتہ مہینے میں مہنگائی کی شرح نو فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں ماہانہ بنیاد پر ٹماٹر 131.64 فیصد مہنگے ہوئے، گھی 10.87، ککنگ آئل 9.71، سبزیاں 10.46، انڈے 10.19، گوشت 2.63 فیصد مہنگا ہوا۔

اعدا و شمار کے مطابق اکتوبر کے مقابلے نومبر میں تازہ دودھ 2.33، چینی 1.43 فیصد مہنگی ہوئی۔ ادویات کی قیمتوں میں 1.63 فیصد، بجلی 8.32 فیصد، کنسٹرکشن ان پٹ آئٹمز 1.99 فیصد مہنگا ہوا۔

نومبر میں ماہانہ بیناد پر پیاز 7.97 فیصد، چکن 4.34، دال مونگ 0.69 فیصد سستی ہوئی۔

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) ستمبر میں مہنگائی کی شرح 8.98…

رپورٹ کے مطابق نومبر 2020 کے مقابلے نومبر 2021 میں سالانہ بنیاد پر گھی 58.28 فیصد، کنگ آئل 53.59 فیصد مہنگا ہوا۔ آٹا 10.26، آلو 17.66 فیصد، بجلی چارجز 47.87 فیصد، موٹر فیول 40.81 فیصد بڑھے۔

اسی طرح نومبر 2020 کے مقابلے نومبر 2021 میں ادویات کی قیمتوں میں 11.76 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بیناد پر پیاز 37.68 ، آلو 17.66، دال مونگ 27.03 فیصد سستی ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.