اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کیس کے پانچویں ملزم بلال مروت کو بھی گرفتار کرلیا گیا، پہلے سے گرفتار چار میں سے تین ملزمان عثمان مرزا، فرحان شاہین اور عطاء الرحمان کو پولیس نے مزید چار دن کا ریمانڈ لے لیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا اس کیس کے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی کیس پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
پولیس تفتیش کے مطابق عثمان مرزا اور دیگر ملزمان نے متاثرہ جوڑے کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کیا، دس لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی۔ ایک بار پیسے نہ دینے پر ویڈیو وائرل کردی۔
پولیس نے ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔ تمام ملزمان کے پاسپورٹ واچ لسٹ میں ڈالنے کی درخواست بھی کردی گئی۔
ایف آئی آر میں مزید دفعات کے اضافے کے لیے پولیس حکام کی وزارت قانون سے مشاورت جاری ہے، تاہم مرکزی ملزم عثمان مرزا کا بھائی علی ابرار، ساتھی ریحان اور محب بنگش اب تک مفرور ہے۔
Comments are closed.