رہنما پی ٹی آئی ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس اور سی ڈی اے نے ان کے گھر کو سیل کر دیا ہے۔
ذلفی بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اور سی ڈی اے نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔
اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں گھر کو سیل کر دیا گیا ہے، گھریلو ملازمین اور پالتوں جانوروں تک کو گھر سے نکال دیا گیا۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ اتنا گرنے کے بعد ریاست نام کی کیا چیز رہ جاتی ہے؟
دوسری جانب پی ٹی آئی کی رہنما سینیٹر ڈاکٹر زرقا کے لاہور میں کلینک پر مبینہ چھاپا مارا گیا، اور دونوں کلینک سیل کر دیے گئے۔
سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی نے پارلیمنٹ میں خواجہ آصف کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو نہ اپنے گھر میں سنے، نہ تعلیمی نظام میں، آپ کو معاف کرتے ہیں، مگر خود کو تربیت کے قابل بناکر بہتر بنائيں۔
Comments are closed.