جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

باجوڑ دہشت گردی: سی پیک کی 10 سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ دہشت گردی کے واقعے کے سوگ میں سی پیک کی 10 سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیراعظم کی ہدایت پر سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے کی خوشی میں کلچر شو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ 

سی پیک کے 10سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ یہ تقریب کلچرل شو کے بغیر سادگی سے منعقد ہو گی۔ 

چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کی آمد کے موقع پر کلچر شو منعقد ہونا تھا۔ 

اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قوم سوگ کی حالت میں ہے لہٰذا کلچر شو منعقد نہ کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.