ہفتہ 17محرم الحرام 1445ھ5؍اگست2023ء

وزیراعظم نے نگراں وزیراعظم کیلئے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ابھی تک نگراں وزیراعظم کیلئےکسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔

وفاقی وزیر آبی وسائل اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کےلیے 5 نام شارٹ لسٹ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم موزوں ترین امیدوار کیلئے تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے رہنمائی حاصل کریں گے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.