جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق باقاعدہ سماعت کی جائے گی

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق باقاعدہ سماعت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر ہوئی تو اس پر بھی سماعت ہو سکتی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مکمل طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے اسلام آباد لے جائے گی۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.