اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

بھارت، ہریانہ کی 50 سے 60 املاک غیر قانونی قرار، بلڈوزر چڑھا دیا

بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے مختلف علاقوں میں فسادات کے بعد 50 سے 60 املاک کو غیر قانونی قرار دے کر گرا دیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارتی ریاست ہریانہ کےضلع نوح میں انتظامیہ نے 2 درجن میڈیکل اسٹور سمیت دیگر دُکانوں پر بلڈوزر چلا دیئے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ غیر قانونی تعمیرات کے نام پر بلڈوزر چلا رہی ہے، جس کے باعث ضلع میں سکیورٹی سخت، لوگ خوف کے سبب گھر بار چھوڑ نے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مقامی ایم ایل اے آفتاب احمد نے ضلع نوح میں دُکانیں گرائے جانےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نوح میں صرف غریبوں کے گھر گرائے جارہے ہیں

انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ پہلے کی تاریخ میں نوٹس دے کر دُکانیں خالی کرائی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع نوح کے مختلف علاقوں میں 50 سے 60 املاک کو گرایا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.