کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں عذیر بلوچ اور زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو سمیت تین افراد کے قتل کیس پر لیاری گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ اور اس کے بھائی زبیر بلوچ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ارشد پپو قتل کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ، ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر نامزد ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 2013 میں لیاری گینگ وار کے ارشد پپو، یاسر عرفات اور شیرا پٹھان کو قتل کردیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر اغواء اور قتل سمیت دہشت گردی کے الزامات ہیں۔
Comments are closed.