جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اب پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ  اب پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ظفر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے قانون کے مطابق فیصلے کرنے کی روایت قائم رکھی، عدالت نے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان واپس دینے کا حکم دیا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ عدالت نے انتخابی نشان کو واپس لینے کے احکامات کو کالعدم قرار دیا۔

پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے انصاف کے ساتھ فصیلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کا نشان زبردستی چھینا گیا تھا، پی ٹی آئی کو الیکشن سے کوئی روک نہیں سکتا۔

پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا ہے کہ خود کو پی ٹی آئی ممبر کہنے والے بھی چاہتے تھے انتخابی نشان نہ دیا جائے، انتخابی نشان ایک پارٹی سے لینا سیاسی جماعت کو غیرفعال کرنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ویب سائٹ پر ڈالنے کا کہا ہے، 15 منٹ میں اگر الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان ویب سائٹ پر نہیں ڈالا تو توہین عدالت ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.