اردو شاعری کی البم ’شاعرانہ-سرتاج‘ کی رونمائی کے دوران معروف مصنف، اسکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے اردو کی اہمیت پر زور دیا۔
جاوید اختر نے کہا کہ اردو کسی دوسرے علاقے سے نہیں آئی، یہ ہماری اپنی زبان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اردو زبان کیلئے پنجاب کی بہت خدمات ہیں، لیکن آپ یہ زبان کیوں ترک کرتے ہیں؟ بٹوارے کی وجہ سے؟
جاوید اختر نے کہا کہ اردو کو توجہ دی جانی چاہیے، آج کل کے نوجوان اردو اور ہندی کم بولتے ہیں، زیادہ توجہ انگریزی پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زبانیں مذہب کی نہیں خطوں کی بنیاد پر وجود میں آتی ہیں، مثلاً اگر یورپ میں مذہب کی بنیاد پر زبان ہوتی تو صرف ایک ہی زبان بولی جاتی۔
Comments are closed.