بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد تربت روڈ پر آئی ای ڈیز دھماکوں اور فائرنگ میں ملوث تھے۔
دہشتگرد گزشتہ تین دن سے متعدد حملوں میں ملوث تھے، تینوں دہشتگردوں کو ان کے خفیہ ٹھکانوں پر جاتے ہوئے روکا گیا۔ دہشتگردوں نے روکے جانے پر سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔
تینوں دہشتگرد فائرنگ کےتبادلے کے دوران مارے گئے، ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.