بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

آصف زرداری کا انتخابات میں ملک بھر میں کامیابی کا دعویٰ

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے عام انتخابات میں ملک بھر میں کامیابی کا دعویٰ کردیا۔

ٹنڈوالہ یار میں کارکنوں سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن آرہے ہیں، دشمنوں کو بتائیں گے یہ شہیدوں کی پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس بار ملک بھر میں کامیاب ہوگی، کارکن عام انتخابات کی تیاری کریں، ہم الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.