بدھ2؍شعبان المعظم 1442ھ17؍مارچ 2021ء

کورونا اب کہیں نہیں جائے گا ہمیں اس کے ساتھ ہی رہنا ہوگا، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ  کورونا وائرس اب کہیں نہیں جائے گا اور اب ہمیں اس کے ساتھ ہی رہنا ہوگا۔

جامعہ کراچی بزنس اسکول میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی دنیا میں ٹیکنالوجی بہت ضروری ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کسی نے نہیں سوچا تھا کورونا وائرس کے دور میں دنیا ٹیکنالوجی کی مدد سےجُڑ جائےگی۔

ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب اپنے والد کی 28ویں برسی پر جذباتی ہوگئے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے دور میں بزنس کو بھی مستحکم رکھنا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ماں باپ کی یاد میں دو اسکالرشپ کا اعلان کرتا ہوں، ایک مرد اور ایک خاتون کو اسکالر شپ دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.