بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں پہلی تا آٹھویں کلاسز مزید 10 روز کیلئے معطل

سندھ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کلاسیں مزید 10 روز تک کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔

 وزيرِ تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ آٹھویں جماعت تک کلاسیں معطل کرنے کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ  نویں، دسویں اور کالجز میں کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.