سینیٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ ق کے امیدوار کامل علی آغا نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، کہتے ہیں میری تو سیکیورٹی فیس بھی میری پارٹی نے دی ہے۔
الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ق لیگ کامل علی آغا نے کہا کہ حکومت اور ہمارے ذہن آپس میں ملتے ہیں، وہ بھی آئینی طریقہ چاہتے ہیں، ہم بھی آئینی طریقہ چاہتے ہیں۔
کامل علی آغا نے کہا کہ آئین اجازت دے گا تو آرڈیننس قابل قبول بن جائے گا، آئین سے متصادم کوئی بھی قانون سازی قابل قبول نہیں ہوگی۔
Comments are closed.