وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9599 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 324 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 اموات ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد4157 ہوچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج مزید 644 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 228592 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک 2820284 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 251757 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 19008مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 18460 گھروں میں، 8 آئسولیشن سینٹرز میں اور 540 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 497 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 66 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ صوبے کے 324 نئے کیسز میں سے167 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 66، ضلع جنوبی 56، ملیر 18،ضلع غربی 14، ضلع وسطی 12 اور کورنگی سے ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 31، میرپور خاص 20، جامشورو 18، سجاول 17، گھوٹکی 10، مٹیاری 9، سکھر 8، بدین اور جیکب آباد 6 ۔ 6، نوشہرو فیروز اور عمر کوٹ 4 ۔ 4، شہید بے نظیر آباد اور ٹنڈو محمد خان 2۔2، خیرپور، لاڑکانہ، ٹنڈو الہیار اور سانگھڑ سے 1۔1 نئے کیسز سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.