بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان تاجک سرحد پر جارحیت روکنے کیلئے فیصلہ کن کارروائی کرسکتے ہیں، روس

روس نے کہا ہے کہ افغان طالبان دو تہائی افغان تاجک سرحدی علاقے کو کنٹرول کررہے ہیں۔ افغان تاجک سرحد پر جارحیت روکنے کیلئے فیصلہ کن کارروائی کرسکتے ہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان تاجک سرحد پر کشیدگی میں اضافے کی اطلاعات کا علم ہے۔

طالبان نے بڑی تعداد میں افغان تاجک بارڈر کے اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے، تقریباً دو تہائی افغان تاجک سرحد طالبان کے قبضے میں ہے۔ 

روس اور کلیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن افغان تاجک سرحد پر جارحیت روکنے کیلئے فیصلہ کن کارروائی کرسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.