فیصل آباد میں چند روز قبل ہونے والے جھگڑے کی رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔
پولیس ترجمان کے مطابق افسوسناک واقعہ چک جھمرہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں عظمت نامی ایک نوجوان دکاندار کا چند روز قبل سہیل نامی شخص کےساتھ جھگڑا ہوا تھا۔
اسی رنجش پرآج ملزم سہیل اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر عظمت کی دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عظمت اور اس کا دوست قیصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ملزمان جائے وقوعہ سےفرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نےلاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکےتفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔
Comments are closed.