بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: موبائل کی ٹکر سے شہری زخمی، DSP زیرِ حراست

کراچی کے علاقے صدر میں پولیس موبائل کی ٹکر سے شہری زخمی ہو گیا، واقعے کے ذمے دار ڈی ایس پی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مقتول کے بیٹے نے الزام لگایا کہ زخمی والد کو پولیس نے بے رحمی سے موبائل میں ڈالا، پولیس نے تشدد کرکے میرے والد کو قتل کیا، ہمارا چچا کیساتھ زمین کا تنازع تھا۔

صدر پارکنگ پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 1 شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نصر اللّٰہ نامی شہری پولیس موبائل کی ٹکر سے زخمی ہوا ہے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی…

پولیس موبائل کو ڈی ایس پی سیکیورٹی ون فیروز قریشی چلا رہے تھے کہ سڑک پر ٹھیلا چلانے والے شخص کو موبائل کی ٹکر لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

واقعے کے بعد ڈی ایس پی فیروز قریشی کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.