بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل کھوکھر اور ان کے 2 گارڈز کیخلاف مقدمہ درج

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کھوکھروں کی رہائش گاہ کے باہر جھگڑے اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ فیصل کھوکھر اور ان کے دو گارڈز کے خلاف درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ نجیب جہانگیر کی مدعیت میں اقدام قتل کے تحت درج کر لیا گیا یہ مقدمہ مسلم لیگ نون کے ملک فیصل ایوب اور گن مینوں سلیم اور سجاد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

پولیس ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملک فیصل کے گن مینوں نے بھائی پر اعظم جہانگیر پر فائرنگ کی ، فائرنگ کے دوران بھائی نے لیٹ کر جان بچائی اور دونوں گاڑیوں کا نقصان ہوا ۔

واضح رہے کہ واقعہ میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.