بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حیدرآباد: ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی

صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد  نمبر 8 میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے واقعے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے جمعرات کی شام 17 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ٹرانسفارمر پھٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

فوٹیج میں صاف طور پر آگ کے شعلوں میں لپٹے متاثرہ افراد کو دیکھا جاسکتا ہے جنہیں لگی آگ بجھانے کیلئے پانی اور کپڑے کا استعمال کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.