بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صحت کیلئے مفید فائبر سے بھرپور غذائیں کونسی ہیں؟

آج بڑی عید کا تیسرا دن ہے اور قربانیوں کا سلسلہ ختم ہوتے ہی صبح دوپہر شام گوشت کھانے اور دعوتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، ایسے میں ہم اپنی صحت کے لیے مفید اور ناگزیر غذاؤں کا استعمال بھول جاتے ہیں اور طبیعت خراب ہونے کی صورت میں اسپتال میں جا پہنچتے ہیں، اس بار اس تکلیف سے بچنے کے لیے اپنی غذا میں روزانہ کی بنیاد پر فائبر کا استعمال لازمی رکھیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق فائبر انسانی صحت کے لیے بے حد مفید اور ناگزیر ہے، جیسے پروٹین سے لبریز گوشت انسانی جسم کے لیے بنیادی جز ہے ویسے ہی جسم کی مجموعی صحت برقرار رکھنے کے لیے فائبر کی بھی ضرورت پڑتی ہے، فائبر کے استعمال کے نتیجے میں عمر میں 10 سال تک کے اضافے کے 80 فیصد تک امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق  فائبر دو قسم کا ہوتا ہے، فائبر کی ایک قسم کولیسٹرول کی سطح کم کرتی ہے جو کہ دلیہ، مٹر، بیج، پھلیوں، پھلوں، سیب، ترش پھل، اسپغول کے چھلکے اور گاجر وغیرہ میں پایا جاتا ہے جبکہ دوسری قسم  جذب نہ ہونے والے فائبر کی ہے جو کہ گندم کے آٹے، گریوں، آلوؤں اور سبزیوں جیسے کہ گوبھی وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

درحقیقت فائبر ہے کیا ؟

ماہرین کے مطابق فائبر پودوں میں پایا جانے والا ایک ایسا جز ہے جو کہ مضر صحت مادوں کو جسم سے اخراج میں مدد فراہم کرتا ہے، یہ ہضم نہ ہونے والی غذا ہے، اس کے استعمال سے یہ صرف نظام ہاضمہ سے گزرتا ہے اور معدے سمیت آنتوں کی کارکردگی بہتر بنانے سمیت کولیسٹرول کو جذب کرتا ہے جس کے نتیجے میں انسان متعدد بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔

فائبر سے بھر پور غذائیں کونسی ہیں ؟

فائبر پھلوں اور سبزیوں میں کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے، اگر وزن میں کمی اور نظام ہاضمہ بہتر بنانا چاہتے ہیں تو سلاد کا ضرور استعمال کریں، عید کے دوران جب صرف گوشت اہم مرکزی غذا ہوتی ہے اس دوران غذائی ماہرین کی جانب سے کھانے کے دوران سلاد کا استعمال لازمی قرار دیا جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ سفید آٹے کی بجائے چکی کے آٹے کی روٹی استعمال کریں۔

بکرا عید کے دوران تین کھانوں کے دوران ایک حصہ پھلوں اور سلاد کا رکھیں، اس دوران پھل مکمل کھائیں، پھلوں کا جوس نکال کر پینے سے گریز کریں ۔

صبح کا آغاز دلیے کے ناشتے سے کریں اور سیریل، دلیہ میں دہی اور خشک میووں کو بھی شامل کر لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.