مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) کا کہنا ہے کہ مالی سال 21-2020ء میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 4 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال حکومتی تمسکات میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 55 کروڑ ڈالر رہا۔
سال 21-2020ء نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 11 فیصد کم ہو کر 2 ارب 5 کروڑ ڈالر رہی۔
مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ مالی سال براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری 29 فیصد کم ہو کر 1 ارب 89 کروڑ ڈالر رہی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 21-2020ء میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری 175 فیصد اضافے سے 21 کروڑ ڈالر ہوئی۔
Comments are closed.