وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہوگا۔
اسد عمر نے کہا کہ سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائ جائے گی اور انشاءاللہ کل تمام صوبائی دارالحکومتوں میں قومی کورونا ویکسینیشن مہم شروع ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کر آیا جسے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وصول کیا تھا۔
آج وزیراعظم کی موجودگی میں کرونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہو گا اور انشاءاللہ کل تمام صوبائی دارالحکومت میں قومی کرونا ویکسینیشن مہم شروع ہو جائے گی. سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائ جائے گی
Asad Umar (@Asad_Umar) February 2, 2021
The post وزیراعظم آج کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کریں گے appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.