بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موجودہ ویکسینز نئے وائرسز کیخلاف غیر مؤثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے وائرسز ( نئی اقسام) سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی تیار کی جا رہی ہے۔

لندن میڈیا رپورٹس کے مطابق  خدشہ ہے کہ موجودہ ویکسینز نئے وائرسز کے خلاف موثر ثابت نہیں ہوں گی، اس ضمن میں قبل از وقت مؤثر ویکسین کی تیاری کے لیے  لندن کی حکومت کی جانب سے 29.3 ملین اضافی فنڈ دیئے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسینیشن منسٹر ندیم ضحاوی کا کہنا ہے کہ دونوں ویکسینز کے بعد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ستمبر سے اضافی مدافعت کے لیے بوسٹر لگائے جائیں گے۔

ندیم ضحاوی کے مطابق یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے کہ بوسٹر کس عمر کےافراد کو لگائےجائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.