جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

لاہور: پولیس، رینجرز کا اہم چوک پر کئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن

پولیس اور رینجرز نے لاہور کے اہم چوک پر کئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آپریشن کیا ہے۔

آپریشن کے دوران پولیس نے لاہور کے یتیم خانہ چوک کی جانب جانے والے تمام راستے بند کر دیے۔

اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ متشدد جتھوں کے حملے کے باعث 6پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔

 آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

 تازہ صورتحال سے متعلق حکومت کی جانب سے اب تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.