امریکی ریاست ورمونٹ کے شہر برلنگٹن میں گزشتہ ہفتے فائرنگ میں زخمی ہونے والا فلسطینی طالب علم مفلوج ہوگیا، ہشام کی والدہ کے مطابق ہشام کو ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگی تھی۔
والدہ کے مطابق اس گولی کی وجہ سے انہوں نے پہلے بھی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان کا بیٹا عمر بھر اپنی ٹانگیں نہیں ہلا پائے گا۔
ہشام آور تانی کو کچھ دنوں قبل دیگر دو فلسطینیوں کے ساتھ گولی ماری گئی تھی، تینوں نوجوان فلسطینی کفایا پہنے ایک تقریب میں شرکت کرنے جارہے تھے۔
ہشام کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہشام کی مالی مدد کیلئے ایک گو فنڈ می نامی پیج قائم کیا ہے، ہشام کو اگلے ہفتے اسپتال سے ڈسچارج کیا جانا ہے۔
Comments are closed.