لبنان میں ہزاروں لبنانی مظاہرین نے امریکا کے سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہزاروں لبنانی مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی باڑ پر فلسطینی پرچم بھی لہرا دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔
علاوہ ازیں دارالحکومت بیروت میں مظاہرین نے اقوامِ متحدہ کی عمارت پر بھی احتجاج کیا۔
مظاہرین نے یو این کی عمارت کے باہر چوکی پر توڑ پھوڑ کی اور عمارت کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیے۔
رپورٹس کے مطابق لبنان میں یہ مظاہرے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی میزائل حملے میں 500 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔
Comments are closed.