خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں ماں نے اپنے 2 کم عمر بیٹوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا، ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہنگو کے مطابق ملزمہ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔
ڈی پی او نثار احمد کے مطابق کربوغہ شریف میں ماں نے سوئے ہوئے اپنے 2 بیٹوں ڈیڑھ سالہ سلیمان اور 3 سال کے احمد عمر کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا اور واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.