بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

کراچی: اغواء اور بھتہ خوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

کراچی کے علاقے صدر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء اور بھتہ خوری میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ عمران قریشی کے مطابق پولیس اہلکار بابر نے ساتھی اہلکار کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ رکشہ ڈرائیور کو لوٹا تھا۔

سچل پولیس نے نجی بینک کے منیجر سے لوٹ مار کرنے والے 5 اہلکاروں کے خلاف سچل تھانے میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے 2 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں پولیس اہلکار ٹیپو سلطان تھانے میں تعینات اور صدر میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے ایف ٹی سی کے قریب سے رکشہ ڈرائیور کو نامعلوم مقام پر لے جا کر 30 ہزار روپے بھتہ لیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ ملزم کے ساتھی اہلکار عثمان کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے محکمانہ کارروائی اور مزید تفتیش کی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.