جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

ترکیہ، انتخابات سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد تک اضافے کا اعلان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے چند روز قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد تک اضافے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں سرکاری محکموں میں تقریباً 50 لاکھ ملازمین کام کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صدر رجب طیب اردوان اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے شرح سود میں کمی کے وعدے پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے مہنگائی کی شرح کو سنگل ہندسے تک کم کرنے اور معاشی ترقی کو بڑھانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 سال سے اقتدار میں رہنے والے ترک صدر اردوان کو اس مرتبہ الیکشن میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں عام انتخابات اور صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ 14 مئی کو ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.