جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

دورانِ قید اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں؟ عمران سے صحافی کا سوال

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے لیے آنے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیو نیوز کے نمائندے حیدر شیرازی نے سوال کیا کہ دورانِ قید آپ کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں؟

عمران خان نے اس سوال کا نفی میں سر ہلا کر جواب دیا۔

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ ڈٹے ہوئے ہیں یا ڈیل کر لی؟

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دیا ہے جو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہے۔

اس سوال پر عمران خان جواب دینے کی بجائے مسکرا دیے۔

عمران خان سے صحافی نے پھر سوال کیا کہ آپ کی خاموشی کو سمجھیں کہ کیا ڈیل کر لی گئی ہے؟

عمران خان نے منہ پر انگلی رکھ کر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔

عمران خان ڈائری برانچ سے بائیو میٹرک کرا کے نکلے تو انہوں نے کیمروں کی جانب دیکھ کر انگلیوں سے وکٹری کا نشان بنایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.