جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

عمران خان کو گرفتار یاخاموش کرنا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار یاخاموش کرنا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کی توہین کی،انہوں نےکبھی قانون کی پاسداری نہیں کی، وہ سمجھتےہیں کہ کوئی ان سے پوچھ نہیں سکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم عمران خان کو کیوں نااہل کرانا چاہیں گے؟کوئی بھی جمہوری حکومت ایسا کیوں کرنا چاہے گی؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی رہنماﺅں کو گرفتار کیا اور جیلوں میں ڈالا، انہوں نے اقتدار میں آتے ہی سیاسی رہنماﺅں کی آواز بند کرنے کی کوشش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.