جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

کراچی، پولیس مقابلے کے بعد ترکش انجینئر کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

کراچی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ترکش انجینئر کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کرلی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان علی بلوچ کے مطابق ساوتھ پولیس کے خفیہ اہلکار صدر میں ملزمان کے گروہ پر نظر رکھے ہوئے تھے جو آج صبح واردات کے لیے صدر پہنچے تو پولیس نے ان کا پیچھا کیا۔

عرفان علی بلوچ نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس نے لائنز ایریا میں گاڑی کے ٹائر برسٹ کیے اور مقابلے کے بعد ایک مسلح ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق واردات 18 اپریل کو صدر میں عبداللہ ہارون روڈ پر ہوئی تھی جس میں 14 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے۔

واردات سے قبل ترکش شہری اپنی گاڑی پارک کر کے رقم لے کر پیدل منی ایکسچینج جا رہا تھا۔

نوسر بازوں کے گروہ نے اس واردات میں پولیس کی وردیاں پہن رکھی تھیں جنہوں نے ترک شہری سے رقم سے بھرا تھیلا چیک کرنے کے بہانے لیا اور فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق نوسر باز جس گاڑی میں سوار تھے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد وہی گاڑی برآمد کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.