جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

پی سی بی ایشیا کپ کے معاملے پر جلد فیصلے کا خواہشمند

پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے معاملے پر جلد فیصلے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ سے بات چیت کر کے معاملے کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سری لنکا اور بنگلادیش سے بات چیت  کر کے دونوں بورڈز کے تحفظات دور کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کو ہائبرڈ فارمولے اور یو اے ای میں میچز پر اعتراضات ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی دونوں بورڈز کے عہدیداران کو قائل کرنے کی کوشش کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.