جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

شمالی بلوچستان میں ایف سی کیمپ پر حملہ، 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کا شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور کلیئرنس آپریشن میں 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.