جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

آئی پی ایل میں انگلش بیٹر جوز بٹلر پر جرمانہ

انڈین پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر پر جرمانہ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروار قرار دے کر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ جوز بٹلر کے کس عمل کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میچ میں رن آؤٹ ہونے کے بعد ردعمل کا اظہار کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں راجستھان رائلز نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.