جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

ماسکو میں نمازِ عید کے روح پرور مناظر کی ویڈیو وائرل

روس کے مسلمانوں نے جمعے کو رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر عید الفطر منائی۔

عید الفطر کے موقع پر مختلف خاندان اور دوست اکٹھے ہوتے، تحائف کا تبادلہ کرتے اور ایک دوسرے کی دعوتیں کرتے ہیں۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کے طرح روس میں بھی یہ تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے اور ملک بھر کی مساجد میں خصوصی دعاؤں اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ماسکو کیتھیڈرل مسجد جو روس کی سب سے بڑی مسجدوں  میں سے ایک ہے وہاں ہزاروں نمازیوں کو عید کی نماز کے لیے جمع ہوتے دیکھا گیا۔

شہر میں نمازِ عید کی ادائیگی کے روح پرور مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.